دُبئی میں رمضان المبارک کے مہینے میں سینکڑوں بھکاری گرفتار

Published on May 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

دُبئی(یواین پی) متحدہ عرب امارات کے مقامی اور تارکین وطن خیرات کے معاملے میں بہت کھُلے دل کے مالک ہیں خصوصاً رمضان المبارک کے مہینے میں تو وہ بہت ہی زیادہ خیرات اور امداد کرتے ہیں، تاہم ان کے اس جذبہ ایثار کی وجہ سے پیشہ ور گداگر غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔ دُبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر ہزاروں پیشہ ور گداگر اپنے مُلکوں سے وزٹ ویزے پرآتے ہیں اور واپسی پرہزاروں درہم سمیٹ کر لے جاتے ہیں۔گزشتہ سال ایک ایسا پاکستانی گداگر بھی پکڑا گیا تھا، جس نے بھیک مانگ مانگ کر ایک لاکھ درہم اکٹھے کر لیے تھے۔ تاہم اس بار کورونا وائرس کے بحران کے باعث فضائی سفر پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے دیگر ممالک سے تو گداگر اکٹھے نہ ہو سکے، البتہ امارات میں مقیم موسمی گداگروں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کے دوران جگہ جگہ دکھائی ضرور دینے لگی ہے۔مگر اس بار پولیس بھی گداگروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ دُبئی پولیس کے سینیئر عہدے دار کرنل علی سالم نے بتایا ہے کہ پولیس نے رمضان المبارک کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں سے 102 بھکاری گرفتار کر لیے ہیں، جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ کرنل سالم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنا غیر قانونی حرکت ہے کیونکہ بھکاری اور بھکارنیں لوگوں کی رحم دِلی اور ایثار سے غلط فائدہ اُٹھا کر ان سے لمبی رقم بٹور لیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog