پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤکا عالمی دن آج منایا جائے گا

Published on February 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

جہانیاں(یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤکا عالمی دن آج 4 فروری کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف سرکاری ونجی تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام کانفرنسز، مذاکروں ، مباحثوں، سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا جائے گا۔ کینسر سے بچاؤ عالمی دن ہر سال 4 فروری کو منایا جاتاہے اور اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں کینسر سے بچاؤکے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ کینسرسے بچاؤکا عالمی دن ہر سال ڈبلیو ایچ او اور صحت عامہ کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر اہتمام منایا جاتاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes