سعودی عرب نے پاکستان کو پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے پولیو سے بچاؤ کی 13.5 ملین ویکسین عطیہ کی ہیں

Published on July 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

044
اسلام آباد ۔۔۔ سعودی عرب نے پاکستان کو پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے پولیو سے بچاؤ کی 13.5 ملین ویکسین عطیہ کی ہیں جس سے پولیو کے خاتمہ کیلئے حکومتی کوششوں میں مدد ملے گی۔ انسداد پولیو مہم کے ترجمان مظہر نثار نے بتایا کہ سعودی عرب کے ایک نمائندہ نے سوئیٹزرلینڈ میں وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ ملاقات کے دوران انسداد پولیو ویکسین عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی عالمی تنظیم کی طرف سے اس سال 5 مئی کو پاکستان پر سفری پابندیوں کے پیش نظر حکومت نے پولیو کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں صوبے بھی انسداد پولیو مہم کیلئے تعاون کر رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتال اور ای ڈی او ہیلتھ آفسز مسافروں کیلئے نامزد سنٹرز قرار دیئے گئے ہیں جہاں ان کیلئے یہ ویکسین دستیاب ہوگی۔ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر بھی دستیاب ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes