اسما کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کے بعد تین ملزمان گرفتار

Published on February 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

مردان (یواین پی )خیبر پختونخواہ پولیس نے اسما ءقتل کیس میں تین ملزمان کو مردان سے گرفتار کر لیا ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس نے مردان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے اسماءقتل کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں ملزمان مقتول اسماءکے رشتے دار ہی ہیں ۔اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے 145افراد کے ڈی این اے صوبائی حکومت کو بھجوائے تھے جن میں سے ایک ڈی این اے سیمپل مقتولہ اسماءکے ڈی این اے سے میچ کرگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈی این اے کی رپورٹ کے بعد پنجاب نے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کرلیا تاہم میچ کرنیوالے ملزم کا نام ابھی ظاہر نہیں کیاگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مردان میں جنسی درندے نے معصوم اسماءکو بعد فعلی کے بعد قتل کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes