ایم کیو ایم خود دھڑوں میں بٹ گئی عوام کی کیا خدمت کریگی، وزیراعلی سندھ

Published on February 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

کراچی کے امن سے کسی کو نہیں کھیلنے دینگے، پیپلز پارٹی کسی بھی ملزم کا ساتھ نہیں دیتی را ؤ انوار پر ضرور مقدمہ چلایا جائیگا،گفتگو
خیرپور(یوا ین پی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں اتحاد قائم ہونے سے پہلے ہی اختلاف پیدا ہوگئے، ایم کیو ایم خود دھڑوں میں بٹ گئی وہ عوام کی خدمت کیا کرے گی،کراچی کے امن سے کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے، پیپلز پارٹی کسی بھی ملزم کا ساتھ نہیں دیتی را ؤ انوار پر ضرور مقدمہ چلایا جائے گا۔منگل کو خیرپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دھڑے بندی کے بعد آنے والے بیانات پر افسوس ہے، جنہیں اپنے لوگوں پر ہی اعتماد نہیں وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اتحاد قائم ہونے سے پہلے ہی اختلاف پیدا ہوگئے جب کہ اس کا پاک سرزمین پارٹی سے صرف 8 گھنٹے کے لیے الحاق ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت امن و امان کی صورتحال سب سے زیادہ سندھ میں ہے اور کراچی کے امن سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے ۔نقیب اللہ قتل سے متعلق سوال پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی ملزم کا ساتھ نہیں دیتی را انوار پر ضرور مقدمہ چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ را ؤ انواز اس وقت ایک ملزم ہے اور اگر وہ بے قصور ہیں تو خود کو عدالت میں پیش کرکے بے قصور ثابت کریں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے نقیب اللہ قتل کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی تھی جس میں قابل افسران تھے، جو بھی لوگ موقع پر موجود تھے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题