چیتنا یادیو کے جوتے میں کچھ چھپایا گیا تھا: ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

Published on December 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ چیتنا کے جوتے میں کوئی چیز چھپائی گئی تھی، جوتے میں کچھ ہونے کے شبہے پر جوتا ملاقات سے پہلے اتروا لیا گیا تھا۔ترجمان نے چیتنا یادیو کے جوتے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملاقات سے پہلے جیولری بھی اتروائی گئی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ جوتے کے علاوہ تمام اشیاء ملاقات کے بعد بھارتی خواتین کو واپس کر دی گئی تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن یادیو سے ملنے اس کی اہلیہ اور والدہ بھارت سے پاکستان پہنچی تھیں جن کی دفتر خارجہ میں کلبھوشن سے ملاقات کرائی گئی تھی۔ کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ کی ملاقات 2 بجکر 16 منٹ پر شروع ہوئی تھی جو 41 منٹ تک جاری رہنے کے بعد 2 بجکر 57 منٹ پر ختم ہوئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے ملاقات میں ڈائریکٹر انڈیا ڈاکٹر فاریحہ بگٹی شریک رہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی ملاقات کے 24 گھنٹے بعد بے بنیاد الزامات لگانے شروع کر دیئے ہیں، بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کمانڈر یادیو اور اہلخانہ کی ملاقات کے حوالے سے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، بھارت کے ساتھ کسی بے معنی بحث میں نہیں الجھنا چاہتے، ہماری شفافیت بھارتی الزامات کی نفی کر رہی ہے۔ترجمان نے یاد دلایا کہ اگر بھارتی الزامات میں کوئی سچائی ہوتی تو ڈپٹی ہائی کمشنر وہاں موجود میڈیا کو بتانے میں آزاد تھے، جے پی سنگھ یہ معاملہ ہمارے ساتھ بھی اٹھا سکتے تھے مگر حقیقت یہ ہے کہ کلبھوشن کی والدہ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题