دہشت گردی کے واقعات سے خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے گلوکارہ حنا ملک

Published on July 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

دہشت گردعناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتااسی لئے یہ انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں
لاہور(یو این پی)ملک عزیز میں دہشت گرد عناصر نے دہشت گردی کے واقعات میں تیزی لاکر خوف وہراس پیدا کردیا ہے دہشت گردی کے واقعات سے دل افسردہ اورآنکھیں اشکبار ہیں دہشت گردعناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتااسی لئے یہ انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں ان خیالات کا اظہارنامور گلوکارہ حنا ملک نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بنوں اور مستونگ میں جو سانحات رونما ہوئے ہیں یہ بھولنے والے نہیں نہتے اور بے گنا شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اعلی حکام بنوں اور مستونگ دہشت گردی کے نشانہ بننے والوں کے لواحقین کی مالی امداد کریں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes