ٹھٹھہ ،مکلی سیشن کورٹ کے سامنے ہونے والے حملے کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی

Published on May 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 599)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) مکلی سیشن کورٹ کے سامنے چند روز قبل ہونے والے حملے کا ایک اور زخمی چل بسا، حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگء، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سیشن کورٹ مکلی میں پیشی سے واپس جانے والے بھٹی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر باڈائ سید برادری کی جانب سے فائرنگ کرنے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گےْ تھے جب کے دو شدید زخمی ہوگےْ تھے جنہیں کراچی سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جس میں سے آج محمد خان بھٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوےْ انتقال کرگیا،اس واقع کے بعد بھٹی برادری کی جانب سے مکلی باء پاس پر لاش رکھ کر چار گھنٹے نیشنل ہاےْ وے بلاک کیا گیا، ورثاء کی جانب سے اس وقع میں ملوث باقی ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ دھڑنے میں ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئ نے احتجاج میں شریک ہوکر ورثاء کو یقین دہانی کرائ کے تین روز کے اندر اس واقع میں ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کیا جاےْگا، دوسری جانب بھٹی برادری نے کہا کے اگر ملوث ملزموں کو دو دن کے اندر گرفتار نہیں کیا گیا تو یہ احتجاج پورے سندھ میں شروع کیا جائیگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں نوکریاں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ ضلع میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے، منتخب نماےْندے ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجاےْ سرکاری خزانوں سے اپنے پیٹ بھرنے میں مصروف ہیں، ضلع میں صرف این جی اوز کے انچارج ملک آدم غیر مقامی لوگوں کو جاب دے رہاہے،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے مقامی نوجوانوں کی جانب سے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں نوکریاں نہ ملنے کے خلاف سول اسپتال مکلی سے ڈسٹرکٹ پریس کلب مکلی تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی رہنمائ ٹھٹھہ ضلع کے باشعور شاگردوں اور نوجوان افضل میمن، توکیر حیدر شاھ، حفیظ آزاد، سامر پلیجو آکاش، سجاد، راجا اور دعگر نے کیا ، مظاہرے کو کو خطاب کرتے ہوےْ انہوں نے کہا کے ٹھٹھہ کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں مقامی نوجوانوں کو مکمل نظر انداز کیا جارہا ہے،جس کے باعث ٹھٹھہ ضلع کے نوجوان احساسِ کمتری کا شکار ہو رہے ہیں، یہاں کے منتخب نماےْندے سرکاری خزانے سے اپنے پیٹ بھررہے ہیں ، ٹھٹھہ ضلع میں کام کرنے والی این جی اوز جسن میں مرف سے لے کر پلان پاکستان میں سفارش کے تحت غیر مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جارہا ہے ،انہوں نے مزید کہا کے ان این جی اوز میں صرف چند مقامی لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جنہیں لوئر اسٹاف تک محدود کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کے ٹھٹھہ ضلع میں آےْندہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں ٹھٹھہ ضلع کے مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا تو ضلع کے نوجوان ان کے خلاف لمبی تحریک چلائ جاےْگی، اس موقع پر مظاہرین نے مرف این جی اوز کے انچارج ملک آدم کے خلاف سخت نعرے بازی کی گء۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes