یونس خان کی انڈر 19 قومی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی

Published on February 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

کراچی(یو این پی ) پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز یونس خان نے انڈر 19 قومی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر انھیں نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کا موقع ملا، تو یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہو گا اور وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کریں گے، اگر انھیں اس عہدے کی پیش کش ہوئی، تو انھیں خوشی ہو گی مگر ہر بار شکست کے بعد تبدیلی کی بات کرنا مناسب نہیں، جب جب ٹیم ہارتی ہے، ایسی باتیں شروع ہو جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی جونیئر ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کی تاہم اسے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کےخلاف 203 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کوچ کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، قومی انڈر 19 ٹیم کے موجودہ کوچ منصور رانا جب کہ ندیم خان ٹیم کے منیجر ہیں۔ چند کرکٹ حلقوں کی جانب سے اس ضمن میں یونس خان کو موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme