ماضی میں ملک میں فنی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ثاقب خورشید

Published on January 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

\"11-1-2014\"
وھاڑی ( یواین پی)ایم پی اے میاں ثاقب خورشیدنے کہا ہے کہ ماضی میں ملک میں فنی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے تاہم موجودہ حکومت نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات بروئے کر لا رہی ہے یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں سماجی تنظیم آوازفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نوجوانوں کو فنی مہار ت کی فراہمی کی اہمیت کے حوالہ سے منعقدہ آوازمشاورتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آواز فاؤنڈیشن پاکستان کاکہ اس پراگرام کے تحت منتخب دیہاتوں میں 1600بے روزگار لڑکوں، لڑکیوں اور خواتین کو 3اور 6ماہ کے فنی اور تکنیکی مہارتوں کے تربیتی کورس کے مواقع حکومت کے ادارے ٹیوٹاکے ذریعے فراہم کرنا اور انٹرن شپ کے ساتھ ساتھ روزگار مہیا کرنا انتہائی احسن اقدام ہے۔فورم سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی علی عنان قمر نے کہا کہ دورحاضر کے علاوہ آنے واے دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھ رہی ہے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان نسل کو نہ صرف فنی تربیت و مہارت سے روشناس کرایا جائے بلکہ انہیں اسکی اہمیت سے بھی آگاہ کیا جائے۔فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے شمیلہ اسلم نے کہا کہ موجودہ دور میں فنی مہارت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے سول سوسائٹی کے اداروں خاص طور پر آواز فا ؤنڈیشن کا کردار بہت اہم ہے۔ آج کا نوجوان بہتر مشورے اور رہنمائی کا طلب گار ہے ، فنی اور تکنیکی تعلیم کی فراہمی ہی ملکی ترقی کا باعث بن سکتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بھی ترقی کی ڈور میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا ، موجودہ حکومت نے بھی نوجوانون کے لیے مفید پراگرامز کا انعقاد کیا ہے ہم اس کا م کو آگے بڑھانے میں آواز فا ؤنڈیشن کے ساتھہر ممکن تعاون جاری رہیگا۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ منیجر آواز فاؤنڈیشن پاکستان مالک حیدر نے کہا کہ آواز فا ؤنڈیشن پاکستان سنٹر فار ڈویلپمنٹ سروسز عرصہ دراز سے جنوبی پنجاب کے دیگر پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق تک رسائی کو یقینی بنا نے کے لیے کوشاں ہے۔ اس وقت جنوبی پنجاب کے 4اضلاع کی تحصیلوں اور 20یونین کونسلزجن میں (ملتان،وہاڑی،راجن پو ر کی تحصیل جام پور،مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو) میں فنی اور تکنیکی مہارتوں کے پروجیکٹ کا نفاذ کیا جا رہا ہے،اور نوجوان لڑکے ، لڑکیوں اور خواتین کو فنی و تکنیکی مہارتوں کے حوالے سے تربیت سازی فراہم کی جا رہی ہے ۔فورم سے مصباح الماس، میاں جہانریب، شوکت جوئیہ کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہر دور میں اپنی مدد آپ کے تحت رضاکارانہ صلاحیتوں سے سرشار ملک وقوم کی خدمت میں سرگرم عمل رہے ہیں۔ نوجوانوں کی قیادت کو بھرپور انداز میں سراہنے کے ساتھ ساتھ انکو ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کرنے کی ضرورت ہے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اگر ہمارے ملک میں بھی اس طبقے کی موزوں تربیت کی جائے تو ہمارے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان طبقہ سیاسی، معاشی، ترقیاتی میدان میں ہر قسم کا کردار ادا کر نے اور آنے والے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیے زمینی حقائق سے رو گردانی کرنے کی بجائے عوامی سطح پر نوجوان طبقے کی مربوط تربیت کا اہتمام کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy