لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی ملک بھر میں روحانی تربیتی نشستوں کاسلسلہ جاری 

Published on February 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)مرشد اکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی ملک بھر میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں محافل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشستوں کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے ،مرکزی سیکرٹریٹ پربذریعہ آن لائن موصول ہونیوالی رپورٹس کیمطابق کراچی،لاہور،فیصل آباد،ملتان شریف ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،رحیم یارخان،سرگودھا،راولپنڈی اسلام آباد،اوکاڑہ،ساہیوال،پاکپتن شریف ،قصور،ڈیرہ غازیخان اورلیہ سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں روزانہ کی بنیادپرہزاروں کی تعداد میں محافل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشستوں کاانعقادجاری ہے ،ان محافل میں شرکائے محفل کی روحانی تعلیم وتربیت جاری ہے جس سے معاشرے میں تیزی سے روحانی انقلاب آرہاہے اورلوگوں کے دلوں میں اللہ ورسولﷺ سے عشق ومحبت کاجذبہ اجاگرہورہاہے،آفات وبلیات ،لاعلاج امراض ،زلزلوں،آتشزدگی اورحادثاتی اموات سے بچاؤکیلئے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں سیدالانبیاء ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے۔ان خیالا ت کااظہار صوفی محمد یامین نقشبندی (مرکزی کوارڈینیٹر صوبہ سندھ کراچی)،صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی (حلقہ ملتان شریف )،پیر صوفی محمد رمضان نقشبندی (لاہور)،صوفی محمد اسلم خان نقشبندی(گوجرانوالہ)،صوفی محمد اشرف نقشبندی(سیالکوٹ)،صوفی محمد عرفان نقشبندی(سرگودھا)،محمد ارشد نقشبندی (راولپنڈی اسلام آباد)،راؤ محمد یاسررفیق نقشبندی(اوکاڑہ)،عبید احمد نقشبندی (پاکپتن شریف )،ڈاکٹر محمد امجد نقشبندی (قصور)،محمد زبیر لودھی (ڈیرہ غازیخان)،محمد شاہد نقشبندی (لیہ )ودیگر نے اپنے اپنے حلقہ جات میں منعقدہ محافل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشستوں کے دوران شرکائے محفل سے خطاب میں کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ مرشدکی تعلیمات پرعمل کرنے سے ہی اللہ ورسول ﷺ کی بارگاہ میں قرب عطاہوتاہے اور ظاہری وبا طنی دستگیریاں ہوتی ہیں، اس مادیت پرستی کے دورمیں مرشد اکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی نسبت کے صدقے اللہ ورسولﷺ ہمیں نوازرہے ہیں اورقدم قدم پر دستگیریاں فرمارہے ہیں ۔محافل میں شرکائے محفل کیلئے لنگر کے وسیع انتظامات کئے جاتے ہیں اورملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes