ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ پنجاب اسبملی کے سپیکر منتخب

Published on August 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

لاہور (یواین پی)تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ پنجاب اسبملی کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سپیکر کیلئے 349 ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں سے 201 ووٹ پرویز الہیٰ نے حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار چوہدر ی اقبال گجر نے 147 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایک ووٹ مسترد کیا گیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوا اور سپیکر اسمبلی کیلئے رائے شماری کے دوران بھی شور شرابہ اور ہنگامہ برپا رہا۔چوہدری پرویز الہیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد نشست سنبھالیں گے اور اجلاس کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کروائیں گے۔ووٹنگ کے عمل کے دوران سپیکر رانا محمد اقبال نے پی ٹی آئی کی معمر خاتون رہنما صادقہ کا ووٹ پرچی فولڈ نہ کرنے اور ووٹ دکھانے پر کینسل کر دیا تھا۔
تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے سپیکر کےلئے امیدوار چودھری پرویزالٰہی جبکہ مسلم لیگ ن کے سپیکر کےلئے چودھری اقبال گجر امیدوار تھے۔ ڈپٹی سپیکر کےلئے تحریک انصاف کے دوست محمد مزاری جبکہ مسلم لیگ ن کے وارث کلو میں مقابلہ ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو ن لیگ کے ارکان نے ”ووٹ کو عزت دو“کے نعرے لگانے شروع کردیئے اس پر پی ٹی آئی کے ارکان نے”چور چور“کے نعرے لگائے جس پر ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔
خواجہ سعد رفیق نے خفیہ رائے شماری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کو ووٹنگ کے دوران موبائل ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دی جائے،تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید نے کہا کہ ن لیگ اپنے ارکان اسمبلی پر اعتماد رکھے۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی اپنے موبائل ساتھ نہ لے جائیں،اس کے بعد سپیکر کیلئے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes