انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہاہے، چیئرمین تحریک انصاف

Published on September 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فوری انتخابات پی ٹی آئی کی نہیں ملک کی ضرورت ہیں، انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہاہے، پرامن انتخاب کے ذریعے رستہ فراہم کیا جائے۔ اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کی صوبائی کابینہ نے ملاقات کی،ملاقات میں پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کابینہ ارکان کو پنجاب کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، پرویز الٰہی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے، پنجاب میں تحریک انصاف سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل توقع کر رہے ہیں،پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے موقف پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے، فوری انتخابات تحریک انصاف کی ضرورت نہیں ملک کی ضرورت ہیں، انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہاہے، پرامن انتخاب کے ذریعے رستہ فراہم کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme