فیصل آباد میں کپڑوں کے معروف برانڈ ’’لیوائز‘‘ میں خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے سے متعلق کیس میں تہلکہ خیز انکشافات

Published on February 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

فیصل آباد (یوا ین پی)فیصل آباد میں کپڑوں کے معروف برانڈ ’’لیوائز‘‘ میں خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے سے متعلق کیس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔فیصل آباد میں کپڑوں کے معروف برانڈ لیوائز میں خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے کی ویڈیو اور تصاویر بنانے والے شخص کا جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب وہاپنی فیملی کے ساتھ برانڈ پہنچا تو انہیں وہاں کوئی چیز پسند نہ آئی۔نعمان ظفر نے بتایا کہ کوئی چیز پسند نہ آئی تو منیجر نے بار بار زور دیا کہ آپ یہ چیز ٹرائی کریں یہ بہت اچھی ہے، اسی دوران مجھے لیڈیز ٹرائی روم میں تھوڑی سرگوشیاں محسوس ہوئیں جس پر میں نے خواتین سے کہا کہ ذرا دیکھ بھال کر اندر جائیے گا، مجھے لگتا ہے کہ ٹرائی روم میں کوئی آ جا رہا تھا۔خفیہ کیمرے کی تصاویر لینے والے شخص نے بتایا کہ جب خواتین ٹرائی روم میں گئیں تو انہوں نے وہاں دو باکسز دیکھے جن میں سے ایک میں سے لینس نظر آ رہا تھا، گھر کی خواتین نے جونہی مجھے اطلاع دی تو میں نے وہاں جا کر خفیہ کیمرے کی تصاویر لے لیں۔اس شخص نے مزید بتایا کہ میں نے وہاں موجود منیجر کو بلا کر جب واقعے کی اطلاع کی تو وہ مجھے ایک سائیڈ پر لے گیا اور کہا کہ چھوڑیں یہ آپ کا کام نہیں ہے، اسی دوران میں نے مزید تصاویر لے کر ون فائیو ہیلپ لائن پر کال ملا دی جو کچھ ہی سیکنڈ چلی ہو گی کہ منیجر نے میرا فون چھین کر سب سے پہلے وہ تصاویر مٹائیں اور اسی دوران لیڈیز ٹرائی روم سے وہ خفیہ کیمرا بھی نکال لیا گیا۔نعمان ظفر نے مزید بتایا کہ اس سارے واقعے کے بعد منیجر نے مجھے کہا کہ بتائیں کہاں ہے کیمرا، آپ مجھ پر الزام لگا رہے ہیںاور میرے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی اور کہا کہ میں آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، اس صورت حال میں مجبوراً مجھے ان سے معافی مانگ کر وہاں سے جانا پڑا۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ میں نے دکان سے باہر نکل کر پولیس کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا جو بروقت وہاں پہنچی اور تحقیقات کی تو انہیں کچھ نہیں ملا لیکن جب پولیس نے میرے موبائل کا صافکیا ہوا ڈیٹا ریکور کیا تو انہیں وہ تمام چیزیں مل گئیں لیکن پھر بھی اسٹور کے منیجر اور عملے سے ماننے سے انکار کردیا۔نعمان نے بتایا کہ پولیس نے جب اسٹور میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو حاصل تو اس میں خفیہ کیمرے سمیت سب کچھ سامنے آ گیا۔جیو نیوز کے مطابق برانڈڈ اسٹور کے قواعد و ضابط کے مطابق اس واقعے کے بعد اسٹور انتظامیہ کومتاثرہ شخص سے بھرپور تعاون کرنا چاہیے تھا لیکن یہاں بالکل اس کے برعکس ہوا اور انتظامیہ نے متاثرہ شخص کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے اسٹور کے خاکروب نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک خاتون کی ویڈیو بنا کر صاف بھی کر چکا ہے لیکن تفتیش کے دوران مزید انکشافات بھی آ سکتے ہیں۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy