امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیاء میں اضافہ ہوا

Published on July 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 863)      No Comments


نیویارک (یو این پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی اور ایشیاء میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی سنٹرل بینک کی مالیاتی پالیسی بارے غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1245.34 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1245.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد گر کر 1244.45 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 4.90 ڈالر گرنے کے بعد 1244.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1249.79 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1249.70 ڈالر فی اونس طے پائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme