تحریک انصاف کو عبرتناک شکست ہوئی، مجھے اس پر ترس آرہا ہے، ریحام خان

Published on February 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

لاہور(یو این پی)لودھراں کے حلقے این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کو انتہائی درد ناک شکست سے دوچار کر دیاہے اور ایسے میں پی ٹی آئی کو مخالفین کی جانب سے تنقید کا بھی مسلسل سامناہے جبکہ پی ٹی آئی میں موروثی سیاست کا بھی طعنہ سننے کو مل رہاہے ایسے میں عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آ گئی ہیں اور انہوں نے بھی بیان جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان کا اپنے ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو عبرتناک شکست ملی ہے ،یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہواہے کہ کسی سیاسی جماعت نے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی اپنی شہرت کھو دی ہے ،مجھے تو پی ٹی آئی پر ترس آ رہاہے کہ کس طرح ان کو کئی مرتبہ غلط فیصلوں کا دفاع کرنا پڑتاہے۔ریحام خان کا کہناتھا کہ یہ بہانہ بازی اب ختم ہو گئی ہے آج نہ صرف ووٹرز نے مسترد کیاہے کہ آپ نظریے سے جدا ہو گئے ہیں ،آپ نے بات کی تھی کہ ہم موروثی سیاست کو پارٹی میں جگہ نہیں دیتے لیکن آج آپ نے دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme