بوریوالا شہر کے قریب سے گزرنے والی نہر راجباہ5-ایل میں 55فٹ چوڑا شگاف

Published on July 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

nn
بورے والا(ڈاکٹر عبدالمجیدچوہدری )بوریوالا شہر کے قریب سے گزرنے والی نہر راجباہ5-ایل میں 55فٹ چوڑا شگاف درجنوں ایکڑ رقبے پر فصلیں زیر آب انتظامیہ نے بر وقت نہر کو بند کروا رکر قریبی گاﺅں کوڈوبنے سے بچالیا امدادی کاروائیاں جاری تفصیلات کے مطابق راجباہ5-ایل میں آج سحری  کے وقت قریب چک نمبر 431ای بی کے بالمقابل برجی نہر  اچانک 55فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا او ر دیکھتے ہی دیکھتے پانی دور تک پھیل گیا اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور فور ی طور پر نہر کو ہیڈ ورکس سے بن کروا کر امدادی کاروائیا ں شروع کردیں نہر کا پانی گائوں تک پہنچ گیا گائوں 433 1ای بی کو بچانے کےلئےدوسری جانب پیٹل روڈ توڑ کر پانی کا رخ موڑ دیا گیا امدادی کاروائی جاری ہے درجنوں ایکڑ فصلیں زیر آب آنے سے کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے

واضح رہے چند ماہ قبل بھی اسی جگہ سے نہر میں شگاف پڑنے سے فصلیں تباہ ہو گئیں تھیں انتظامیہ کی غفلت،سستی اور ناہلی کی بنا پہ دوسری مرتبہ نہر میں شگاف سے درجنوں ایکٹر فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے اہلیاں گائوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت میں ملوث افراد کی خلاف کاروائیں کرے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes