واشنگٹن(یواین پی )امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے حوالے تحفظات ہیں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قوانین پرعملدرآمد نہ ہونے پرتشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ایجنڈا پرائیویٹ رکھنا چاہتے ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی سے متعلق متعارف قانون کی تفصیلات ان کے پاس نہیں ہیں۔ہیدرنوئرٹ نے کہا کہ پاکستان میں نئے آرڈیننس پرمعلومات حاصل کرنے کے بعد تبصرہ کروں گی۔