نقیب اللہ قتل کیس، راﺅ انوار کے بینک اکاﺅنٹس منجمد، گرفتار نہ کرنے کا حکمنامہ واپس، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

Published on February 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سماعت پر انہیں راﺅ انوار نے واٹس ایپ پر کال کرکے عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے سابق ایس ایس پی ملیر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم نامہ واپس لیتے ہوئے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ راﺅ انوار کے تمام بینک اکاﺅنٹس منجمد کرکے مزید سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کردی گئی۔
نقیب اللہ محسود قتل کیس کی وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت کے بعد راؤ انوار نے واٹس ایپ پر کال کی اور پیشی کاکہالیکن نہیں آئے۔ واٹس ایپ پر کال بھی ٹریس نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ خاصاوقت گزرگیا،لگتاہے راو¿انوارنہیں آناچاہتے، آئی جی صاحب آپ کو بھی کوئی سراغ نہیں ملا، کیا کیا جائے؟آپ کریمنل کیسزکوسمجھتے ہیں؟ راؤ انوار نے کال کر کے آنے کا کہا تو اس کا مطلب ہے خط انہوں نے ہی لکھا تھا اس کے خط پر ہم نے مثبت رد عمل دیا، پولیس اپنی کوششیں جاری رکھے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے راﺅ انوار کو آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار کو عدالتی حکم کی عدم تعمیل پرشوکازنوٹس جاری کر رہے ہیں۔ اگر وہ عدالت پیش ہوتے تو معاملہ حل ہو جاتا، امید ہے دیرسے ہی صحیح مگر انہیں تلاش کرلیاجائے گا، ہماری کوشش بھی یہی ہے کہ راؤ انوار کو عدالت لایا جائے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ راﺅ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا گزشتہ سماعت کا حکمنامہ واپس لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے راﺅ انوار کے تمام بینک اکاﺅنٹس منجمد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کردی۔
قبل ازیں نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی تو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار حفاظتی ضمانت ملنے کے باوجود عدالت نہیں آئے۔ راﺅ انوار کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ نے راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے کیا کیا؟، پولیس کی ذمہ داری ہے کہ راﺅ انوار کو گرفتار کرے ، تمام ایجنسیوں کو بھی پولیس کی مدد کا کہا تھا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے راﺅ انوار کو پیش ہونے کی مہلت دی تھی میرے خیال میں انہوں نے بہت بڑا موقع ضائع کردیا ہے ، تھوڑی دیر انتظار کرلیتے ہیں۔ جس کے بعد سماعت میں مختصر وقفہ کردیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes