آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

Published on June 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 599)      No Comments
66
اسلام آباد (یواین پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی جی خان، بہاولپور، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژنز، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جہلم، منگلہ، سیالکوٹ، مری، ایبٹ آباد، مالم جبہ، راولا کوٹ، گجرات، بالاکوٹ، کوٹلی اور مظفر آباد میں بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ بارش جہلم میں 15 میٹر ریکارڈ کی گئی اسی طرح ہفتہ کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں رہا جہاں پر درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گرید تک بڑھ گیا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme