مریض کے لواحقین کی ڈاکٹر سے بدتمیزی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج

Published on August 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 599)      No Comments

Doc
جھنگ ( یواین پی) مریض کے لواحقین کی ڈاکٹر سے بدتمیزی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریض کے لواحقین نے موقع پر موجود ڈاکٹرلقمان سے بدتمیزی کرتے ہوئے گندی گالیاں دیں اور قتل کی دھمکیاں دیں جس پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کے ڈاکٹرز نے احتجاجاً آؤٹ ڈور میں کام بندکردیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر ڈاکٹرممتاز احمدبلوچ ، ڈاکٹرآصف رضا جنرل سیکرٹری پی ایم اے جھنگ،ڈاکٹرکامران سہیل ، ڈاکٹرسعید مالک ، ڈاکٹراحسن سلیانہ،ڈاکٹر رائے خضر بھٹی ، ڈاکٹرعاطف ، ڈاکٹرصفدر شہزاد نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹرزکو ڈیوٹی کے دوران کوئی تحفظ فراہم نہیں کیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار نہیں کیاجاتا ، احتجاجاً ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آؤٹ ڈور بند رہے گا۔اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے پورے پنجاب میں پھیلا دیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes