لندن(یو این پی)امن کا نوبل انعام جیتنے والی دنیا کی سب سے کم سن پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اٹھارہ برس کی ہوگئیں ، دنیا بھر سے ملالہ یوسفزئی کو اٹھارویں سالگرہ پر مبارکباد دی جارہی ہے ۔تفصیلات کےمطابق ملالہ یوسفزئی اپنی اٹھارویں سالگرہ منا رہی ہیں وہ عمر جس میں بچے عام طور پر کھیل کود میں مصروف ہوتے ہیں ملالہ یوسفزئی نے نہ صرف درجنوں عالمی اعزازات حاصل کرلیے بلکہ وہ دنیا کی سب سے کمسن نوبل انعام یافتہ شخصیت بھی بن گئیں۔ملالہ کی سالگرہ کے موقع پر جہاں غیر ملکی جریدے اور شخصیات پاکستان کی اس بیٹی کو مبارکبادیں دے رہے ہیں وہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرہیپی برتھ ڈے ملالہ کہا جارہا ہے۔بھارت میں سیکڑوں طالبعلموں نے ملالہ کی اٹھارویں سلاگرہ کے حوالے سے ملالہ ڈے منایا،بچیوں نے ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف پروگرامز کے ساتھ ملالہ کی تصاویر بنانے کا مقابلہ بھی منعقد کیا۔