مسلم لیگ ن کی صدرات کا تاج کس کے سر سجے گا چہ مگوئیاں شرو ع

Published on February 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

لاہور (یواین پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سنا دیاہے جس کے مطابق کوئی بھی نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا جس کے بعد نوازشریف وزارت عظمیٰ کے بعد پارٹی سربراہی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اب ن لیگ میں نئے سربراہ کیلئے بحث چھڑ گئی ہے ۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد ایک مرتبہ پھر سے پارٹی سربراہ کیلئے چہ مگوئیاں شرو ع ہو گئیں اور پارٹی میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ن لیگ کی صدارت کیلئے شہبازشریف کو نامزد کیا جانا چاہیے اور انہیں ہی پارٹی کی صدارت سنبھالنی چاہیے تاہم نوازشریف کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ وہ کلثوم نواز کو نامزد کریں گے ۔واضح رہے کہ سابق خاتون اول اور نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز سابق وزیراعظم کی جلا وطنی کے دور میں پارٹی کی قیادت کر تی رہی ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہیں اور وہ اس حوالے سے کافی تجربہ بھی رکھتی ہیں ۔کلثوم نواز این اے 120 سے قومی اسمبلی کی رکن بھی ہیں اور وہ اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں، اب یہ سوال بھی سامنے آ رہاکہ ایسی صورتحال میں ان کی صحت اجازت دے گی کہ وہ پارٹی امور سنبھال سکیں اور نوازشریف کا سیاست میں بھر پور طریقے سے ساتھ دے سکیں.

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy