انتخابی ٹربیونلز میں دائر 410 پٹیشنز میں سے 301 کا فیصلہ ہوچکا ہے۔صدیق الفاروق

Published on July 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 976)      No Comments

444
اسلام آباد ۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2013 ء کے عام انتخابات کے نتائج کے بعد صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت قائم کیٗ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان الیکشن کمیشن کے قیام پر متفق تھے۔ پیر کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تمام پولنگ بوتھوں پر پی ٹی آئی کے ایجنٹ موجود تھے‘ انتخابات سے قبل آزاد سروے رپورٹس میں کہا گیا تھاکہ مسلم لیگ (ن ) ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جس کے بعد فہرست پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی کا نمبرہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ٹربیونلز میں جو 410 پٹیشنز دائر کی گئیں ان میں سے 301 کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سنیٹر شاہد سعید نے کہا کہ پاک فوج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہی ہے‘ ایسی صورتحال میں احتجاجی مظاہروں سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی تجاویز کو پارلیمانی فورم پیش کرنا چاہئے تاکہ ان پر غور اور فیصلہ کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题