لورلائی ، لیویز نے چھ گھنٹے میں بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتارکرلیا

Published on February 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments


لورالائی (یوا ین پی ) لورالائی لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے چھ گھنٹے کے بعد قلعہ سیف اللہ سے پانچ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کلی مینارہ میں پانچ سالہ بچہ مزمل خان کے ساتھ خان ولد ممکو نے جنسی زیادتی کی تھی جسے زخمی حالت میں سول ہسپتال لورالائی منتقل کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر لورالائی عبدالناصر دوتانی نے اے سی بوری میر باز خان مری کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر اے سی بوری ،تحصیلدار بوری اسد شیرانی ،رسالدار میجر میر عبدالطیف جوگیزئی ،رسالدار روزیدین کدیزئی اور دیگر عملے نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے مختلف جگہوں پر رات بھر چھاپوں اور متواتر چھ گھنٹے کے بعد قلعہ سیف اللہ سے صبح چار بجے ملزم خان ولد ممکو کو گرفتار کرلیا گیا مزید تفتیش لورالائی لیویز کرہی ہے لورالائی کے عوام نے لیویز کے کامیاب چھاپے پر ان کا خراج تحسین پیش کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes