لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،جاتی سردی پھر لوٹ آئی

Published on February 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments
لاہور(یواین پی)لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی ،راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور،چکوال اور دیگر حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت کئی شہروںراولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ ،چیچہ وطنی، گجرات، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان اور گردونواح کے علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیااور گرم کپڑوں کا استعمال دوبارہ شروع ہو گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کے مختلف اضلاع سمیت لاہور میں مزید بارش کی توقع ہے جو شام تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گی۔ 
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes