صحافیوں کیخلاف مذموم سازشوں کے خاتمہ اور حق سچ پر مبنی صحافت کو فروغ دیا جائے گا ملک عارف

Published on November 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 682)      No Comments

MALIK ARIF G.S PRESS CLUB
قصور ( یواین پی)صحافیوں کیخلاف مذموم سازشوں کے خاتمہ اور حق سچ پر مبنی صحافت کو فروغ دیا جائے گا ۔قصور پریس کلب کو متحرک صحافیوں کی مجموعی خدمات کے ذریعے قدیم اجارہ داریوں سے پاک کر کے ایک نئی مثال قائم کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار پریس کلب قصور کے جنرل سیکرٹری ملک عارف علی نے گزشتہ روز بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے منسلک تمام رپورٹرز کا احترام اور پریس کلب کا تقدس قائم رکھنا ہر سینئر اور جونئیر صحافی کی اولین ذمہ داری ہے مگر زرد صحافت کی اجازت نہ تو ریاست دیتی ہے اور نہ ہی ہمارا معاشرہ اور شعبہ ۔ہمیں تھانہ چوکی کی سیاست کی بجائے سچ کی طاقت سے جھوٹ کا پردہ چاک کرکے درست خطوط پر قلم کا استعمال کرنا ہوگا ۔اجلاس میں دیگر عہدیدران و اراکین ،چوہدری محمد اسلم ،مہر محمد یٰسین ،سردار شریف سوہڈل صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس ، عمران علی نجفی ،حاجی محمد مشتاق ،علی مدثر گیلانی ،خرم شہزاد ملک ،ذوالفقار حیدر خان،مہر منشاء ندیم مہر عبدالرحمٰن ،فاروق عالم ،مشتاق تارا ،مظفر قادری ،ڈاکٹر ظفر اقبال ،بابر کمبوہ ،عمیر انصاری ،امجد نذیر و دیگر نے بھرپور شرکت کا اعزاز حاصل کیا اور آئندہ الیکشن 2015 ؁ء کیلئے اپنے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog