ثانیہ بھابھی نے سوشل میڈیا پر اپنی انتہائی خوبصورت ترین تصویر جاری کر دی ،جس نے بھی دیکھا بس دیکھتا ہی رہ گیا

Published on February 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 718)      No Comments

لاہور (یواین پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سے بھارت اور پاکستان دونوں کے عوام ہی بے انتہامحبت کرتے ہیں اور انہیں خوب سراہتے بھی ہیں اور ایسے میں ان کے مداحوں کی تعداد بھی بے تہاشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا عمومی طور پر شعیب ملک کے ساتھ اپنی تصاویر ٹویٹر پر جاری کرتی رہتی ہیں اور دونوں میاں بیوی انتہائی خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں اور بھابھی شعیب ملک سے محبت بھی بے پناہ کرتی ہیں اور اس کا اظہار وہ شعیب ملک کے ساتھ چھوٹی چھوٹی شرارتیں کر کے کرتی رہتی ہیں جبکہ وہ شعیب ملک کو میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کیلئے بھی سٹیڈیم جاتی رہتی ہیں ۔
تاہم آج ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر ’پیلے ‘رنگ کا سوٹ اور چہرے پر انتہائی خوبصورت عینک لگا کر تصویر ٹویٹر پر جاری کی جو کہ تیزی کے ساتھ ری ٹویٹ کی جارہی ہے اور اس تصویر کو بے پناہ سراہ جارہاہے ۔
عامر خان نامی صارف کا کہناتھا کہ ’انتہائی خوبصورت ‘عادل جہانگیر نامی صارف کا کہناتھا کہ ’جیو بھابھی ‘
وکرم جین نامی شخص کا کہناتھا کہ ’کیا ہی خوبصورت مسکراہٹ ہے ،‘ایسے میں ایک لڑکی نے بھی ثانیہ مرزا اور تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ، ان کا کہناتھا کہ ’تم اتنی گوری نہیں تھی کتنے فلٹرز یوز کرتی ہو ‘۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog