کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا دھندا عروج پر

Published on February 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

کراچی (یواین پی) مردہ جانوروں کی چربی سے گھی کے نام پر زہر کی تیاری کیلئے فیکٹریاں قائم، ادھر بھینس کالونی میں پیسوں کے پجاریوں کو کے ایم سی حکام کی سرپرستی کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی کے مفاد پرستوں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بھینس کالونی سے مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی کی بھینس کالونی میں نہ صرف مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے بلکہ گھی کی فیکٹریاں بھی چل رہی ہیں۔مردہ بچھڑوں کی چربی سے تیار اس زہر آلود گھی کی قیمت صرف ساٹھ روپے کلو رکھی گئی ہے جو ہوٹلوں اور مارکیٹوں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog