شام کے مسلمانوں پر ہونے والیبربریت اور ظلم کے خلاف ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرہ

Published on February 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 655)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) شام کے مسلمانوں پر ہونے والیبربریت اور ظلم کے خلاف ٹھٹھہ میں شہریوں ، شاگردوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے روڈ پر نکل کر سخت احتجاجی مظاہرہ کیا ، شام کے مسلمانوں پر ظلم بند کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن ٹھٹھہ شہر کے شہریوں ، شاگردوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شام میں مسلمانوں کے اوپر بربریت اور ظلم کے خلاف ایدھی سینٹر سے رکشہ اسٹاپ تک احتجاجی ریلی نکال کر قومی شاہراہ پر مظاہرہ اور سخت نہرے بازی کی ، اس سلسلے میں ریلی کے رہنمائی کرتے ہوئے کاونسلر مجتبیٰ خشک ،ماما اسحاق خشک، ناصر عباسی ، منصور خان اور دیگر نے کہا کے شام میں مسلمانوں کے اوپر ظلم ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا، انہوں نے کہا کے عالمی ادارے شام کے اوپر مظالم دیکھ کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،لاکھوں انسانوں سمیت ہزاروں معصوم بچوں کو بھی بے گناہ مارا جارہا ہے، انہوں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کے شام کے بے گناہ لوگوں کا خون بہانا بند کرایا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

ضلع کونسل ٹھٹھہ کا اجلاس
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) ضلع کونسل ٹھٹھہ کا اجلاس، عورتوں سمیت اقلیتی اور مخصوص سیٹوں پر منتخب میمبران کافنڈز نا ملنے کے خلاف احتجاجن اجلاس چلانے سے انکار،میمبران کا شور ،ایوان مچھلی مارکیٹ بن گئی ،ضلعی چیئرمین غلام قادر پلیجو کا احتجاج کرنے والوں سے بات چیت کامیاب ہونے پر اجلاس شروع،تفصیلات کے مطابق ضلع کاونسل ٹھٹھہ کے دستوری اجلاس میں عورتوں سمیت اقلیتی اور مخصوص سیٹوں پر منتخب میمبران ثناء اللہ سومرو،مسمات آمی کڑموں ، رابیعہ پلیجواور دیگر میمبران نے فنڈز نا ملنے کے خلاف اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس نہیں چلانے دیا جس پر ضلع چیئرمین غلام قا در پلیجو نے ناراض میمبران سے بات چیت کرکے انکے خدشات کو دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد اجلاس شروع کروایا ، چیئرمین غلام قادر پلیجو کی صدارت میں اجلاس میں این جی اوز کے نمائندے بھی شریک ہوئے، اس موقعے پر میمبران ثناء اللہ سومرو، حمید پنھور، عمر جت، معشوق ببر، وائس چیئرمین ممتاز جلبانی اور دیگر نے این جی اوز کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کے این جی اوز میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کرکے جھوٹی رپورٹیں دکھاکر گورنمنٹ کے فنڈز ضائع کررہے ہیں، اس موقعے پر چیئرمین غلام قادر پلیجو نے کہا کے این جی اوز کے نمائندوں کوچاہیے کے کاغذی رپورٹیں پیش کرنے کے بجائے مکامی نظام کے تحت منتخب نمائندوں اور یوسیز سطح کے چیئرمینوں کو اعتماد میں لیکر ضلع کی عوام کی بلائی کے پراجیکٹ کو کامیاب بنایا جائے،اجلاس میں ضلع کے اندر پانی کے بحران کو ختم کرنے ، ضلع کے ترقی کے لیے صوبائی حکومت سے خاص اسکیمیں منظور کرانے کے ساتھ مختلف قرار دادیں اکثریت سے منظور کی گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题