تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺآزادکشمیر کے مرکزی دفتر کا افتتا ح

Published on February 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,118)      No Comments

مظفرآباد(یو این پی )تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ آزادکشمیر کے مرکزی دفتر کا افتتا ح کردیا گیا۔ مرکزی امیر علامہ عبدالغفور تابانی نے ضلعی امیر علامہ سید شبیر حسین کاظمی اور دیگر علماء کے ہمراہ چہلہ چوک بازار میں باضابطہ فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا ۔ قبل ازیں تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ آزادکشمیرکے مرکزی امیر علامہ عبدالغفور تابانی جب مظفرآباد پہنچے توان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی امیر علامہ عبدالغفور تابانی‘ ضلعی امیر علامہ سید شبیر حسین کاظمی اور دیگر علماء نے کہاکہ تحریک لبیک یارسول اللہؐ واحد جماعت ہے جس کو کم عرصہ میں پوری دنیا میں عروج ملا ‘ ہم نبی ؐ کا نظام تخت پر لانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ بہت جلد ہر گھر سے تحریک کے نعرے لگیں گے اس جماعت کا نام لینا اور نعرہ لگانا بھی ثواب ہے ۔ مرکزی امیر علامہ عبدالغفور تابانی نے خوشخبری سنائی کی 29اپریل کو تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ پاکستان کے مرکزی امیر علامہ خادم رضوی سمیت دیگر مرکزی قیادت مظفرآباد آزادکشمیر آئے گی۔ کارکنان پیغام پھیلانے کیلئے متحرک ہو جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes