خیبرپختونخوا میں تین لاکھ75ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے

Published on June 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,519)      No Comments

4
پشاور(یواین پی )صوبہ خیبرپختونخواکے20اضلاع میں انسدادپولیومہم کے دوران5سال سے کم عمرکے3لاکھ75ہزارسے زائد بچوں کوپولیوسے بچاؤکی ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ہیں شمالی وزیرستان سے وسیع تعداد میں قبائل کی صوبہ خیبرپختونخواکے دارالحکومت پشاوراوربنوں منتقلی کے بعد پولیو کے موذی مرض کی روک تھام کے لئے پشاور اور بنوں کے اضلاع میں پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوسے بچاؤکی ویکسین کے ٹیکے لگانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا اور اس پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعداس کادائرہ پورے صوبہ تک بڑھادیاگیاہے جس کے تحت صوبہ خیبرپختونخواکے20اضلاع ایبٹ آباد،بٹگرام،بونیر،چارسدہ،ڈیرہ اسماعیل خان،اپردیر،لوئردیر،ہنگو،ہری پور،کرک،کوہاٹ،کوہستان،لکی مروت، ملاکنڈ،مانسہرہ،مردان، نوشہرہ،شانگلہ،صوابی،سوات،ٹانک اورتورغر میں انسدادپولیومہم کے دوران بچوں کوپولیوسے بچاؤکی ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے اس مقصدکیلئے پولیو ورکرز کی موبائل ٹیموں سمیت ایک ہزار6سو92ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ایمرجنسی آپریشن سنٹرپشاورسے جاری اعدادوشمارکے مطابق اس مہم کی کامیابی کااندازہ اس امرسے لگایاجاسکتاہے کہ ان اضلاع میں3لاکھ75ہزار238بچوں کو ٹیکے لگائے گئے واضح رہے کہ بچوں میں پولیووائرس کے خلاف مدافعت بڑھانے کیلئے بچوں کوپولیوسے بچاؤکی ویکسین کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں تاہم ماہرین امراض اطفال کے مطابق بچوں کوپولیوسے بچانے کیلئے ایک بارویکسین کاٹیکہ لگایاجائے جبکہ اس کے ساتھ انہیں پولیوسے بچاؤکے قطرے بھی پلائے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes