پارٹی کنوینر شپ کا معاملہ، فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

Published on March 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پارٹی کنوینرشپ کے معاملے پر فاروق ستارنے الیکشن کمیشن کادائرہ اختیارچیلنج کردیا، الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ پارٹی کے اندرونی معاملے کوالیکشن کمیشن نہیں سن سکتا،آرٹیکل 218 اور220 میں الیکشن کمیشن کے اختیارات واضح ہیں ،یہ معاملہ پارٹی آئین کے مطابق حل ہوناچاہئے۔فاروق ستار کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ بھی الیکشن کمیشن کے اختیارسے متعلق فیصلہ دے چکی ہے،الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ کنورنوید کی درخواست مستردکی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog