احدچیمہ کی گرفتاری، نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

Published on March 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

لاہور(یواین پی)سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کا کہناتھا کہ نیب نے احدچیمہ کوغیرقانونی طورپرگرفتارکیاہے اس پر عدالت نے ڈی جی نیب سے احدچیمہ کی گرفتاری پروضاحت طلب کی تھی۔نیب نے لاہور ہائیکورٹ نے جواب جمع کرا تے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری قانونی ہے، احدچیمہ کیخلاف شکایت کے بعدانکوائری کی گئی۔نیب حکام کا کہناتھا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کوذاتی حیثیت سے کئی بارطلب کیا،احد چیمہ کوجواب داخل نہ کرانے اورعدم پیشی پرگرفتارکیاگیا۔نیب نے کہا کہ احدچیمہ کی گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے کئے گئے،احد چیمہ کو 5 مارچ کودوبارہ احتساب عدالت پیش کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题