کمالیہ: قدرت کامعجزہ،پندرہ سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گیا

Published on March 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 540)      No Comments

ٹوبہ ٹیک سنگھ(یواین پی) قدرت کا معجزہ، 15سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گیا۔ نواحی گاﺅں 735گ ب میں 15سالہ لڑکی اقراءکے پیٹ میں گذشتہ روز اچانک شدید درد ہوا جس پر اہل خانہ اس کو مقامی ہسپتال میں لائے جہاں ڈاکٹرز نے والدین پر چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ اقراءلڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔ مقامی ہسپتال میں اس کا کامیاب آپریشن کیا گیا جس کے بعد اقراءمکمل لڑکا بن چکا ہے۔ اس موقع پر اقراءکے والدین نے خوشی کا اظہا رکرتے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے ہمیں بیٹے کی نعمت سے نوازا۔ تاہم انہوں نے ابھی لڑکے کا کوئی نام نہیں رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog