مذاکرات اتوار کو شروع ہوں گے، عمران احتجاجی پروگرام ملتوی کریں؛ اسحاق ڈار

Published on December 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

999
اسلام آباد۔۔۔وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات اتوار کو شروع ہوں گے عمران خان احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کریں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات اتوار کو شروع ہوں گے حکومت ہمیشہ مزاکرات کے لئیے تیار تھی اور ہے، حکومت نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، فاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ مذاکرات کے پیش نظر عمران خان احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کریں، اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف پر پہلے ہی یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ آئی ایس آئی اور آئی بی جوڈیشیل کمیشن کے ممبر نہیں ہو سکتے۔ مجوزہ جوڈیشیل کمیشن کو ڈکٹیشن نہیں دی جا سکتی،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل بنانے پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں اوراگر تحریک انصاف چاہے تو اتوار سے مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں،تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے پہلے بھی تیار تھے، تیار ہیں اور تیار رہیں گے جب کہانتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، انہوں نے کہا کہ کسی آرڈیننس کے ذریعے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تو مسئلہ حل نہیں ہوگا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes