تحصیل رینالہ خورد محکمہ تعلیم کا لیڈی امیدوار کو پرارٹی دینے کے بعد ملازمت دینے سے انکار

Published on March 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی ) تحصیل رینالہ خورد محکمہ تعلیم کا لیڈی امیدوار کو پرارٹی دینے کے بعد ملازمت دینے سے انکار۔امیدوار ذہنی صدمہ کا شکار۔تفصیلات کے مطابق تحصیل رینالہ خورد کی سطح پر ملازمت ملنے کی محکمانہ اطلاع دی گئی لیڈی امیدوار سے ملازمت کے اسٹیشن بھی پوچھ لیے گئے تمام ضروری محکمانہ کاروائی بھی مکمل کر لی گئی امیدوار سے کاغذات پر دستخط بھی لے لیے گئے ملازمت کے حصول کے آرڈر ملنے سے تھوڑی دیر پہلے کسی اعلی حکام کی مداخلت سے متعلقہ لیڈی امیدوار ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھی امیدوار کا تحصیل کی سطح پر کل چودہ نشستوں میں سے تیرواں نمبر تھا آخری مراحل میں دی گئی پریشانی اور مایوسی سے امیدوار ذہنی صدمے میں مبتلا ہو گئی ،اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں متاثرہ امیدوار کے اہل خانہ کا سی ای سی ای او اوکاڑہ ناہید واصف،سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر اللہ بخش ملک اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے واقعہ کی انکوائری کا پرزورمطالبہ ،متاثرہ امیدوار کئی بار تعلیمی میدان میں اعزازی انعامات اور ایوارڈ وصول کر چکی ہے خادم اعلی سے اپیل ہے کہ متاثرہ سے چھینی گئی سیٹ واپس دلاکر ایک اعلی تعلیم یافتہ امیدوار کو مایوسی اور پریشانی سے بچایا جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy