وزیر اعلی پنجاب کی طبیعت خراب،3روز تک سرکاری مصروفیات منسوخ

Published on March 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

لاہور(یواین پی)ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ،جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہباز شریف نے اگلے تین روز کے لئے تمام سرکاری مصروفیات ترک کر دی ہیں۔دوسری جانب ن لیگی رہنما اور کارکنان ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔اس سے قبل آج ہی وزیر اعلی پنجاب نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا اس ملاقات میں کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس معیار، رفتار اور شفافیت کے وژن کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog