ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ملاوٹ اور جعل ساز مافیا کیخلاف کارروائیاں

Published on January 18, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

پاپڑ فیکٹری کی انسپکشن، 400 لٹر رینسڈ آئل، 25 کلو کھلا رنگ، 20 کلو ایکسپائرڈ مصالحہ جات تلف
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز آصف ڈوگر ۔ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعظیم۔فوڈ سیفٹی افیسر مس طاہرہ کلثوم کے ہمراہ دیپالپور روڈ پر پاپڑ فیکٹری میں کارروائی کی۔ خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل اور کھلے مصالحہ جات کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔پروڈکشن ایریا میں حشرات اور غیر ضروری سامان کی موجودگی پر فیکٹری کیخلاف کارروائی کی گئی۔مصالحہ جات اور دیگر خام اجزاء کو یوریا کے تھیلوں میں پیک کیا گیا تھا۔کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک تلف کردی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے ملاوٹ کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ کے ہمراہ دیپالپور روڈ پر پاپڑ فیکٹری میں کارروائی کی۔ خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل اور کھلے مصالحہ جات کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔پروڈکشن ایریا میں حشرات اور غیر ضروری سامان کی موجودگی پر فیکٹری کیخلاف کارروائی کی گئی۔مصالحہ جات اور دیگر خام اجزاء کو یوریا کے تھیلوں میں پیک کیا گیا تھا۔کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک تلف کردی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے ملاوٹ کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes