سعودیہ میں زیرتعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے شکرگڑھ کے 3محنت کش جاں بحق

Published on March 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

شیخوپورہ (یواین پی) سعودی عرب میں 20 منزلہ زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گر گئی جس کے نتیجے میں شکرگڑھ کے رہائشی تین نوجوان محنت کش جاں بحق ہوگئے، موت کی اطلاع ملتے ہی نوجوانوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔سعودی عرب کے شہر دمام میں زیر تعمیر 20 منزلہ عمارت کی لفٹ گرنے سے بسلسلہ روزگار دمام میں مقیم شکرگڑھ کے مختلف دیہات کے رہائشی تین محنت کش نوجوان جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ذوالفقار علی موضع کریل، بلال احمد موضع چک سفیرا، میاں شفیق موضع چک امرو حال مقیم لاہور شامل ہیں۔المناک حادثہ کی خبر سے علاقہ کی فضاءسوگوار ہو گئی اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جاں بحق نوجوانوں کی میتیں پاکستان لانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes