انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف گلی محلوں کا دورہ 

Published on February 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments
فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف گلی محلوں کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے دروازوں پر دستک دیکر والدین سے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کی تصدیق اور بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کرکے خود بھی بچوں کی ویکسینیشن کی۔انہوں نے مختلف فکسڈپوائنٹس پر پولیو ٹیموں کی موجودگی،بچوں کو قطرے پلانے کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیااور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں خواہ انہوں نے یہ قطرے پہلے جتنی بار بھی پی رکھے ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کسی جگہ پولیو وائرس کا احتمال نہ رہے۔انہوں نے واضح کیا کہ انسداد پولی۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes