اللہ کی بارگاہ اقد س سے اعلیٰ ترین انعام آل رسول اہلبیتؓ کی غلامی کاعطا ہوناہے۔ لاثانی سرکار

Published on March 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

سیدہ کائنات فاطمہ الزاہرہؓ سرداروں کی سردارہیں۔صاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی 
فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،ابوالفیض صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پرمنعقدہ عظیم الشان محفل پاک بسلسلہ ’’جشن ولادت باسعادت سیدہ کائنات فاطمہ الزاہرہ سلام اللہ علیہا‘‘میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقد س سے اعلیٰ ترین انعام آل رسول اہلبیتؓ کی غلامی کاعطا ہوناہے کیونکہ اس پاک بارگاہ اقدس سے منظورومقبول ہونیوالے غلام کی ایک ہی نظررحمت سے دنیا وآخرت کے سب خزانے عطا ہوجاتے ہیں،جب غلام کی یہ شان وعظمت ہے توپھر اس عالی مربت گھرانے کی شان وعظمت کوکوئی کیسے سمجھ سکتاہے۔انبیاء کرام ؑ ،ازواج مطہراتؓ،اہلبیت اطہار،ؓخلفائے راشدینؓ ،صحابہ کرامؓ اوراولیاء اللہ کاگستاخ مومن تو کیا مسلمان نہیں ہوسکتا۔فرزنداکبرصاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی نے کہاکہ سیدہ کائنات فاطمہ الزاہرہؓ سرداروں کی سردارہیں،والدماجد امام الانبیاء ،شوہرامام الاولیاء اوربیٹے شہیدوں کے سردارہیں،جس ہستی کاادب واحترام مولائے کائنات کریں اسے شہزادی کونین ومکاں کہتے ہیں،اس لئے آل رسولﷺ سے غلامی کی سند پانے والے کی شان کوکوئی نہیں سمجھ سکتا۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی کوارڈینیٹراورمشہورومعروف نعت گوشاعرپیر الطاف حسین نقشبندی نے شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس پاک گھرانے کی نوکری چاکری فرشتے کریں ،ان کی شان وعظمت پہ لاکھوں سلام ،آل رسول ﷺکاغلام ایک ہی اشارے میں لاکھوں کی تقدیریں بدل سکتاہے،اورپھراللہ ورسولﷺ کے سب سے بڑے عاشق کی پہچان ہی آل رسول اہلبیتؓ سے عشق ومحبت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ جنتی کی سب سے بڑی نشانی ہی یہ ہے کہ وہ آل رسول اہلبیتؓ کاغلام ہوتاہے،آقاکریم ﷺ کی اہلبیتؓ سے محبت کرنیوالے جنتی بھی ہوتے ہیں اور جنتیں تقسیم بھی کرتے ہیں اورآل رسول اہلبیتؓ کی غلامی کرنیوالوں کو دنیا وآخرت میں شہنشاہ بنادیاجاتاہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ جسے آل رسولؓسے خیرات مل جائے وہ قیامت تک بانٹے والابن جاتاہے،بنت رسولﷺ کاادب درحقیقت اللہ ورسولﷺ کاادب ہے اورجسے آل رسول اہلبیتؓ سے جتناعشق ومحبت ہوگا،وہ اتناہی بڑامومن ہوگا،حضورنبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میری قربت چاہتے ہوتومیرے اہل بیت سے محبت کرو،اس لئے آل رسول ﷺسے عشق ومحبت کرنیوالے کی مثال اس مچھلی کی سی ہے جوپانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ،اسی طرح مومن آل رسول اہلبیتؓ سے عشق ومحبت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔شرکائے محفل پاک کیلئے لنگرکاخصوصی اہتمام کیاگیا ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme