جدہ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پہ لائسنس منسوخ کئے جائیں گے

Published on November 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

llll
جدہ (یواین پی ) ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے لوگوں کو دیکھ کر آپ کے دل میں بھی یہ خیال ضرور آتا ہوگا کہ شائد انہیں ٹریفک قوانین کے بارے میں کچھ بنیادی تربیت کی ضرورت ہے.سعودی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس بات کو شدت سے محسوس کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس ضبط کرکے انہیں دوبارہ سے ڈرائیونگ سکول بھیج دیا جائے گا تاکہ وہ ٹریفک قوانین کے متعلق بنیادی باتیں اچھی طرح سے سیکھ سکیں ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ بریگیڈیئر جنرل علی الراشدی نے یہ بات ٹریفک سیفٹی کے ایک فورم سے خطاب کے دوران کہی.ان کا کہنا تھا کہ نیشنل انفارمیشن سنٹر کے ساتھ معاملات تہہ پانے کے بعد نیا ضابطہ نافذ العمل کردیا جائے گا.
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام شہریوں اور خصوصاً طلبا میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی بڑھانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ ٹریفک سیفٹی کے متعلق آگاہی پھیلانے کے لئے طلبا میں خصوصی بیگ بھی تقسیم کئے جائیں گےموجودہ تعلیمی سال کے اختتام تک تقریباً 15 لاکھ بیگ تقسیم کئے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme