کرونا وائرس کی 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئیں

Published on April 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

کراچی (یواین پی) کرونا وائرس کی 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس منگوائی ہیں جو کہ کراچی پہنچ گئی ہیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی کی 11 یونین کونسل کو سیل کرنے کے فیصلہ میں ترمیم کردی۔سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب یونین کونسلز کے صرف ان علاقوں کو سیل کیا جائے گا جہاں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر رینجرز اور پولیس کو بھاری نفری نے 11 یونین کونسلز کے مختلف علاقوں کو سیل کر دیا ہے۔ شہری گھروں میں ہی رہے گے۔ بتایا گیا ہے کہ 11 یونین کونسلز سے 150 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔جس کے بعد سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ علاقے جہاں کرونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان کے داخلی اور خارجی راستے بند کئے جا رہے ہیں۔دپٹی کشمنرایسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں تمام شہریوں کو ٹیسٹ کیا جائے گا۔ صورتحال بہتر ہوئی تو پابندی اٹھائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سامنے آنے والے 150 مریضوں کو ان کے گھروں میں رکھنے کی کوشش کی جائے گی تاہم ایسا ممکن نہ ہوتا قرنطینہ سنٹر میں منتقل کر دیا جائے گا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے سیل ہونے والے یوسیز میں یو سی 6 گیلانی ریلوے، ڈالمیا یوسی 7، جمال کالونی یوسی 8، گلشن 2 یوسی 9، پہلوان گوٹھ یوسی 10، گلزار ہجری یوسی 12 ، صفورا یو سی 13 ، فیصل کینٹ کا علاقہ اور منظور کالونی یو سی 2 ،جیکب لائن یو سی 9 جبکہ جمشید کوارٹر یو سی کے علاقے شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog