چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ،پیپلزپارٹی کا مرزا خان آفریدی سمیت فاٹا کے 6 سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ

Published on March 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پیپلزپارٹی نے فاٹاکے سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنے کا بڑا دعویٰ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قیوم سومرو نے فاٹا کے آزاد سینیٹرز سے وفاقی دارالحکومت کے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی ،جس میں فاٹا کے 6 نومنتخب سینیٹرزنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔پیپلزپارٹی کے رہنما قیوم سومرو نے دعویٰ کیا ہے کہ تاج محمد آفریدی ،اورنگزیب ، ہدایت اللہ،مومن خان ،آفریدی سجاد ،توری ہلال الرحمان پی پی کی حمایت کریں گے ،ایاز سومرو کا کہناتھا کہ مرزا خان آفریدی بھی ہماری حمایت کریں گے ۔واضح رہے کہ چیئرمین سینٹ کیلئے 53ووٹ درکار ہیں اور سینیٹ الیکشن کے بعد ن لیگ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف آزادامیدوار وں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme