آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کے لئے رضا ربانی کا نام مسترد کردیا

Published on March 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئر مین سینیٹ کے لئے رضا ربانی کا نام مسترد کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ ’’ ن لیگ رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدورا بنا نا چاہتی ہے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے سابق صدر کا جواب دیتے ہوئے کہناتھا کہ ’’ تھینک یو ویری میچ میں یہ نہیں چاہتا۔مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان سے پرانی دوستی ہے اور امیدہے وہ ہمار ے ساتھ تعاون کریں گے کیونکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کاوقت آچکاہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحما ن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کی جانب سے تجاویز آ گئی ہیں اور ہم نے پارٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں تمام چیزوں پر مشاورت کریں گے اس سے قبل نوازشریف نے بھی اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے اور ان کی جانب سے تجاویز سامنے آ ئیں ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog