ملکی ترقی میں پاکستان کی عظیم خواتین کا اہم کردار ہے،آرمی چیف کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

Published on March 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملکی ترقی میں پاکستان کی عظیم خواتین کا اہم کردار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں خواتین کا خصوصی کردار اور ذمہ داری ہے،آرمی چیف نے کہا ہے کہ خواتین یونیفارم میں ہوں یا گھر میں ان کا کردار قابل فخر ہے ،ہمیں خواتین کے کردارپر فخر ہے ۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں یونیفارم میں ملبوس خواتین کے کردار پر فخر ہے ،خاص طور پران خواتین پر جن کا تعلق شہدا کے خاندان سے ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes