اسلام آباد : ٹھنڈی ہوائیں چلتے ہی’’ لنڈا ‘‘بازاروں کا کاروبارچمک اٹھا

Published on November 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

29
اسلام آباد(یو این پی)بارش نہ آئی لیکن سردی آ گئی ٹھنڈی ہواوں نے اسلام آباد کے لنڈا بازاروں کی رونقیں بڑھا دیں . دکاندار بھی چھانٹی کا مال سٹال پر سجا کر بیٹھ گئے۔یوا ین پی کے مطابق خشک سردی اور یخ بستہ ہوائیں شہری گرم ملبوسات کی تلاش میں لنڈا بازار جا پہنچے۔ اسلام آباد کے لنڈا بازاروں میں خوب چہل پہل ہے.جہاں غیر ملکی استعمال شدہ کوٹ، جیکٹ اور سویٹر ہاتھوں ہاتھ بک رہے ہیں۔ عام دکانوں کی طرح لنڈا بازاروں میں بھی ورائٹی کی کمی نہیں شہری فیشن کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی خریداری کر رہے ہیں۔لنڈا بازاروں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی ضرورت کی بھی سبھی اشیا موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme