صدا فاؤنڈیشن کی طرف سے چیرٹی شو کا انعقاد 16مارچ کو ہو گا

Published on March 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

اس شو میں سینئر صحافی و کالم نگار باؤ اصغر علی خصوصی شرکت کرینگے 
صدا فاؤنڈیشن پاکستان کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے :گلفام
لاہور(یو این پی)صدا فاؤنڈیشن کی طرف سے چیرٹی شو کا انعقادجمعہ 16مارچ کو راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں ہو گا،اس شو کے چیئرمین اسٹیج اداکار کامیڈی کنگ گلفا م ہے جبکہ آرگنائزر علی اصغر (سعودیہ)بلاول خان،عریش مبشر، ملکمقبول اور علی جٹ ہیں جبکہ شوبز سے وابسطہ سپر سٹار قیصر پیا،فنکار کنیزیٰ روز ،مظہر راہی ایم اے ٹھاکر ،مقصود انور(جانو بابا)سلیم البیلا،ساجن عباس ،گوشی خان ،فوزیہ چوہدری ،فاروق شاہ ،جاوید باجوہ ،عیشا منی،سونیاملک،نادرا چوہدری،نشا ء راجپوت ،جگنو کوڈو،بابر بیگ و دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنگے،اس شو میں تمام فنکاروں نے بغیر معاوضے کے پرفارم کرنے کی ہامی بھر ی ہے شو میں سینئر صحافی و کالم نگار باؤ اصغر علی خصوصی شرکت کرینگے ،اس حوالے سے گلفام کا کہنا ہے کہ صدا فاؤنڈیشن پاکستان کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے،شو سے اکٹھی ہونے والی تمام رقم دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes