بورے والا ، سماجی تنظیم بسم اللہ ترقیاتی یوتھ فورم کے زیراہتمام بچوں کا آگاہی واک کا اہتمام

Published on March 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

بورےوالا(یواین پی) نواحی گاؤں 307 ای بی میں سماجی تنظیم بسم اللہ ترقیاتی یوتھ فورم کے زیراہتمام بچوں کا سکول میں داخلہ کے عنوان پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا تفصیلات کے مطابق بوریوالا کے دیہی اور پسماندہ علاقے 307 ای بی میں سماجی تنظیم بسم اللہ ترقیاتی یوتھ فورم کی جانب سے آگاہی واک اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے بچوں ، ہیڈماسٹر عبدالشکور بھٹی اساتذہ میں محبت علی ، عارف خان ، وحید احمد ، سجاد ، شہباز ، اور محمد اسلم شامل تھے جبکہ تنظیم نمائندگان میں صدر ثقلین ڈوگر جنرل سیکرٹری گل خان اور مہمان سماجی کارکنان میں اکمل سندھو ،شبیر خان اور حافظ عثمان نے شرکت کی ، واک میں موجود بچوں نے تعلیم ہمارا حق ہے اور پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے نعرے بھی لگائے جبکہ اس موقع پر سکول میں نئے داخل ہونے والے 20 بچوں کو سٹیشنری اور ریفریشمنٹ بھی تقسیم کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین میں ہیڈماسٹر عبدالشکور بھٹی صدر بسم اللہ ترقیاتی یوتھ فورم 307 محمد ثقلین ڈوگر نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہمارا مقصد بچوں کو معیاری اور بہترین تعلیم فراہم کرنا ہے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آنے والی مشکلات کو ہر قیمت پر دور کیا جائے گا اور تنظیم کی جانب سے سکول میں مستحق بچوں میں سکول یونیفارم ، سکول بیگ اور سٹیشنری بھی فراہم کی جائے گی اور بچوں کو بہتر اور اچھا صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تنظیم گرلز و بوائز سکول میں کمرے تعمیر کررہی ہیں تاکہ بچوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جاسکے کمروں کی تعمیر سے نہ صرف بہترین ماحول میسر آسکے گا بلکہ تعلیمی سہولیات میں بھی اضافہ ہو گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme